سینیٹ الیکشن میں اثاثےظاہرکرنےوالا فارم نکال دیا گیا،ڈاکٹرشاہد مسعود کاالزام

یہ فارم 1974ءسےسینیٹ الیکشن کیلئے بھرنالازمی ہے،اب بدمعاشیہ کوکوئی بچانا چاہے بھی تونہیں بچاسکتا۔نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 20:39

سینیٹ الیکشن میں اثاثےظاہرکرنےوالا فارم نکال دیا گیا،ڈاکٹرشاہد مسعود ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : اینکر پرسن ڈاکٹرشاہد مسعود نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اثاثے ظاہرکرنے والافارم نکال دیا گیا،یہ فارم 1974ء سے سینیٹ الیکشن کیلئے بھرنالازمی ہے،اب بدمعاشیہ کوکوئی بچانا چاہے بھی تونہیں بچا سکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کوپیسے دیکرنعرے لگوائے جارہے ہیں۔

ملک میں انتشارپھیلانے کی بات کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں اورپانی کے معاملات عدالتیں دیکھ رہی ہیں جبکہ ان کوگالیاں بھی پڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1974ء سے طے ہوچکا ہے کہ جو بھی سینیٹ کا الیکشن لڑے گا وہ پہلے ایک فارم بھرے گا۔اس فارم میں نام ،ولدیت کے ساتھ اثاثے بھی لکھنا ہوں گے۔ لیکن اب سینیٹ الیکشن سے اس فارم کونکال دیا گیا ہے جس میں اثاثے ظاہرکرنا ہوتے ہیں۔اب بدمعاشیہ کوکوئی بچانا چاہے بھی تونہیں بچا سکتا۔شاہد مسعود نے کہاکہ کراچی آپریشن مزید تیزی کے ساتھ بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی پیپلزپارٹی کی جیب میں ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :