نواز شریف کے پشاور کے کامیاب جلسے سے پی ٹی آئی کا سونامی آج دریائے کابل میں غرق ہو گیا ،ْ آصف کرمانی

اتوار 4 فروری 2018 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پشاور کے کامیاب جلسے سے پی ٹی آئی کا سونامی آج دریائے کابل میں غرق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میاں نوازشریف کے پشاور جلسہ کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کے پشاور کے کامیاب جلسے سے پی ٹی آئی کا سونامی آج دریائے کابل میں غرق ھو گیا،لاکھوں کی تعداد میں عوام نے پشاور جلسہ میں شرکت کر کے عمران خان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جلسہ عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ھوا،شکریہ پشاور