لاہور، ایل پی جی دکان میں سلنڈر دھماکا ، قریبی دکانوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا

اتوار 4 فروری 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں جوہر ٹائون میں ایل پی جی دکان میں سلنڈر دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹائون میں گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی فلنگ کے دورنا سلنڈر دھماکا ہو گیا جس کے باعث قریبی دکانوں اور قریب ہی واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے قریبی دکانوں اور پلازوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کاروائیاں کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو کے ساتھ ساتھ میو نسپل کارپوریشن کی امدادی ٹیموں نے بھی آگ پر قابو پانے میں ریسکیو 1122 کی مدد کی۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ای پی جی سلنڈر دھماکے کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں کڑوڑوں روپے کا سامان جل کر کاکستر ہو گیا۔

فرنیچر مارکیٹ میں گتہ اور فوم نے آگ کو بڑھایا جس سے آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو سیل کر دیا اور فرنیچر مارکیٹ کے ساتھ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔ ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر افسران بھی واقع پر موجود ہے۔ حادثے کے باعث گھروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :