لاہور،لیگی رہنما صدر یوتھ ونگ خرم روحیل اصغر نے فتح گڑھ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا

اتوار 4 فروری 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) لیگی رہنما صدر یوتھ ونگ خرم روحیل اصغر نے فتح گڑھ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا۔ خرم روحیل اصغر نے فتح گڑھ فیض کالونی یو سی 140 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین یو سی 144 میاں ریاض، ملک محمد زاہد، میاں طاہر حمید نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ صدر یوتھ ونگ خرم روحیل اصغر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نئے ٹیوب ویل، پی سی سی، سیوریج و دیگر کام جلد مکمل کرائے جائیں گے اور علاقہ کے دوسرے ترقیاتی کا موں کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :