لاہور میں شہریوں کا شاد باغ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 4 فروری 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں شہریوں نے شاد باغ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر نیلم سیمنا چوک بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاد باغ پولیس نے 2 روز قبل گھر میں چھاپہ مارا۔ چھاپہ مارنے کے دوران پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے شہری عدنان کے خلاف منشیات فروش کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر شاد باغ پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :