لیگی رہنما عتیق وائیں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اتوار 4 فروری 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) (ن) لیگی رہنما عتیق وائیں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ عتیق وائیں نے چیئرمین پبلک فسیلیٹیشن کمٹی محکمہ ٹرانسپورٹ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عتیق وائیں نے کہا ہے کہ ختم نبوت میں حکومتی ترمیم پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ پارٹی میں مخلص کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اپنے حلقے میں سردار یاز صادق نے مخلص کارکنان کو نظر انداز کیا۔