شہبازشریف سے مشاہد حسین سید کی ملاقات، مختلف قومی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 4 فروری 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاںمشاہد حسین سید نے ملاقات کی ،جس میں مختلف قومی،سیاسی معاملات اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مشاہد حسین سیدکی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسین سید کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اظہار اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی بھر پور خدمت کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔انہوںنے کہا کہ2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ انشاء اللہ زیادہ اکثریت سے جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :