مسلم لیگ(ن) کوختم کرنے والے مایوسی کاشکار ہیں،ملک افضل کھوکھر

اتوار 4 فروری 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے دھپ سڑی حویلیاں گجراں میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ سوائے مایوسی کے کچھ نہیں آئے گا حکومت آج گئی کل گئی کہنے والے نجومی ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں اسلام دشمن مخالف قوتوں کی تو سمجھ آئی ہے مگر اندرونی سیاسی خلفشا مافیاکی سازش سمجھ سے بالاتر ہے مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار حویلیاں گجراں جلسہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر چئیرمین یوسی 266 رانا احمد سعید، چوہدری مزمل حسین گجر، چوہدری بشارت،چوہدری اکرم علاوہ دیگر ارکان اور سینکڑوں افراد بھی موجود تھے لیگی راہنما چوہدری مزمل حسین گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2013کے الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نوے فیصد وفا کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پہ در پہ مصنوعی بحران پیدا کئے گئے وہ قیادت نے احسن طریقے سے حال کیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی تیز رفتار ترقیاتی کاموں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔