15مارچ تک اہم فیصلوں کےنتیجےمیں کئی لوگ نااہل ہوںگے،منظوروسان کی پیشگوئی

الیکشن وہی لوگ لڑیں گےجولوگ بچ جائیں گے،وفاق اورصوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 20:18

15مارچ تک اہم فیصلوں کےنتیجےمیں کئی لوگ نااہل ہوںگے،منظوروسان کی پیشگوئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : صوبائی وزیرصنعت وتجارت منظوروسان نے کہا ہے کہ 15مارچ تک اہم فیصلے ہونے والے ہیں۔ کئی لوگ نااہل ہوں گے،جولوگ بچ جائیں گےوہی الیکشن لڑیں گے اورسیاست کریں گے،وفاق اور صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سینیٹ کےالیکشن صاف وشفاف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم وفاق اور صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ منظور وسان نے کہا کہ فروری اور مارچ سیایست کے حوالے اہم ہیں۔15مارچ تک اہم فیصلے ہونے والے ہیں۔ جن کے نتیجے میں کئی لوگ نااہل ہوں گے اور فیصلے بڑی تیزرفتاری کے ساتھ ہوں گے۔ جولوگ بچ جائیں گے وہ الیکشن لڑیں گے اور سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن صاف وشفاف ہوں گے۔ کچھ جماعتیں آئندہ عام انتخابات کابائیکاٹ کرسکتی ہیں۔ منظور وسان نے واضح کیا کہ وفاق اور صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :