کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، جے یو پی یوم اظہار یکجہتی منائے گی ‘پیر اعجاز ہاشمی

عوام کی کشمیر کے ساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیا د، تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی بنیاد پر ہے‘ مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان

اتوار 4 فروری 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،جے یو پی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم اور جماعتی بنیاد پر بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالے گی اور سیمینار منعقد کرے گی۔اس حوالے سے وفاقی ، صوبائی ، ضلعی اور تحصیل سطح پر پروگرام منعقد ہوں گے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کشمیری آزادی کی جنگ صدیوں تک لڑیں گے اور بھارت کو گھٹے ٹیکنے پر مجبو ر کریں گے۔عوام کی کشمیر کے ساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیا د اور تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی بنیاد پر ہے۔ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر پر ہمارے حکمران اور پارلیمنٹ کیا کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 1947سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سری نگر سے اٹھ رہے ہیںاور گلی کوچوں میں سبزہلالی پرچم لہرا کر وہ اپنے پاکستانی ہونے کا ہر روز اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوانوںکی شہادت نے واضح کردیا ہے کہ کشمیری اپنی آزاد ی کی جنگ صدیوں تک لڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت80۔ ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا۔ مگر استقامت ہے کشمیری ماوں کی جو اپنے بچوںکی شہادت پر فخر کرتی ہیں۔لیکن عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کشمیری بھائیوں سے یوم یکجہتی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر عزم کا اظہار ہے۔جس سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا،کبھی حکمران سستی کا مظاہرہ کربھی لیں توعوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :