جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوشدید زخمی،پولیٹکل انتظامیہ

اتوار 4 فروری 2018 19:11

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اتوارکو وانا شکئی روڈ پر گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پراندھادھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیاگیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت نازک تھی جس کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا،پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی وجہ ملکیت کی تنازعہ بتائی جاتی ہے۔