Live Updates

نوازشریف کا جلسہ عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا،ڈاکٹرآصف کرمانی

پشاورجلسے میں لاکھوں افراد نےشرکت کی،تحریک انصاف کاسونامی دریائےکابل میں غرق ہوگیاہے۔مسلم لیگ نون کے رہنماء کا اظہاراطمینان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 19:04

نوازشریف کا جلسہ عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا،ڈاکٹرآصف کرمانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے سینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پشاور جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی،جس سے تحریک انصاف کاسونامی دریائے کابل میں غرق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پشاورجلسے پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا جلسہ عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا،شکریہ پشاور۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جلسے میں شرکت کر کےعمران خان پرمکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کا سونامی آج دریائے کابل میں غرق ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پشاور جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات