سوات میں فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلی عسکری حکام کی شرکت

اتوار 4 فروری 2018 18:14

سوات میں فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4فروری2018ء) :سوات کے علاقے میں شہید ہونے والے 11شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبر پختوانخوا اقبال ظفر جھگڑا ،کور کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد انہوں نے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی عیادت بھی کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے میں 11سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے اور13سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ 

متعلقہ عنوان :