نواز شریف سے جاتی امراء میں قانونی ماہرین سے ملاقات ،زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال

اتوار 4 فروری 2018 18:04

نواز شریف سے جاتی امراء میں قانونی ماہرین سے ملاقات ،زیر سماعت کیسز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے گزشتہ روز جاتی امراء میں قانونی ماہرین کی ایک ٹیم نے ملاقات کی ملاقات میںشریف خاندان کے خلاف نیب عدالت میں زیر سماعت مختلف کیسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی وکلاء کی ٹیم جن میں سلیمان اکرم راجہ ،اعظم تارڑ اور رانا مقبول سمیت دیگر شامل تھے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو شریف فیملی کیخلاف کیسز میں قانونی رائے دی اور کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :