سینیٹ کی نشست کے بدلے مشاہدحسین سید مسلم لیگ (ق)کو چھوڑکر دوبارہ نون لیگ میں شامل ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 17:09

سینیٹ کی نشست کے بدلے مشاہدحسین سید مسلم لیگ (ق)کو چھوڑکر دوبارہ نون ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ( ق) کی رکینت سے استعفیٰ دے کر دوبارہ نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ سینیٹ انتخابات میں نون لیگ کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کوبھجوادیا۔

(جاری ہے)

مشاہدحسین سید کا مسلم لیگ (ق)میں سینیٹ کی رکنیت دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا اور انہوں نے اسی وجہ سے نون لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے-مشاہد حسین نے آج لاہور میں مسلم لیگ( ن) کے صدر نوازشریف سے ملاقات میں نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جاتی امرا رائیونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع و ترقی کے لئے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہے اور ہم ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد میں نوازشریف کے ساتھ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :