ذوالفقار بھٹو قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھے-خواجہ سعد رفیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 17:09

ذوالفقار بھٹو قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھے-خواجہ سعد رفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ذوالفقار بھٹو قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھے کیا پیپلزپارٹی انہیں قاتل مانتی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرسعدرفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ایک راہنما نے بیان دیا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، سعد رفیق نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ذوالفقار بھٹو سپریم کورٹ سے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ نہیں تھے؟ کیا پیپلزپارٹی انہیں بھی قاتل مانتی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ مجھ جیسوں کا بھی ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت سے خون کا حساب ہے لیکن ہم نے شدید اختلاف کے باوجود بھی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی کبھی حمایت نہیں کی، اس لئے پیپلزپارٹی کے راہنماﺅں سے کہتا ہوں کہ وہ کہا کریں جو پلٹ کر آپ کی جانب نہ آئے۔