مجھے کیوں نکالا کا جواب موچی دروازے کے جلسے میں دیں گے‘نوازشریف جیل جانے کی تیاری کرلیں-قمرالزمان کائرہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 16:27

مجھے کیوں نکالا کا جواب موچی دروازے کے جلسے میں دیں گے‘نوازشریف جیل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ شریف برادران نے حکومتی اداروں کا تمسخر اڑایا، تاہم مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے۔لاہورکے بادامی باغ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا نواز شریف ہم پر کرپشن کے الزام لگاتے تھے اور مشرف دور میں بھی ہمیں کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تھا، لیکن اب عدالت کہتی ہے کہ ان کا پورا ٹبر ہی چور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میاں صاحب نے کہا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے مانیں گے اور اب خود اس پر تنقید کر رہے ہیں، شریف برادران حکومتی اداروں کا تمسخر اڑایا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف اب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کرلیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم کو للکارتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سن لیں لاہور کے وارث آگئے ہیں اور انہیں مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پیپلز پارٹی پاکستانی کشمیر کی تقسیم کی حامی نہیں۔

متعلقہ عنوان :