کشمیر کی آزادی جہاد سے ممکن، آج یوم تجدید عہد ہے ،اسحق زکریا

اتوار 4 فروری 2018 16:11

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق زکریا نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نعروں سے نہیں جہاد سے ہی ممکن ہے ،5 فروری یوم یکجہتی کشمیر یوم تجدید عہد ہے۔

(جاری ہے)

یوم یکجیتی کشمیر کے حوالہ سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، آئے روز کشمیری عوام پر بھاری مظالم پر ہر پاکستانی کا دل تڑپتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے ، یہاں کے اپنے قوانین ہیں اور ہم کسی صورت بھارت کو تسلیم نہیں کرتے۔تحصیل ناظم نے کہا کہ پانچ فروری کو ہر سال کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہارمیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تاہم کشمیر کی آزادی خالی نعروں سے ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :