سپر یم کورٹ صرف نوازشر یف اور انکے پورے ٹبر کو چور قرار دے چکی ہے‘قمر الزمان کائرہ

آج )موچی گیٹ جلسے میں نوازشر یف کو ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘کا جواب دیں گے ‘نوازشر یف عدالتوں کو گالیاں دیتا ہے شہبا زشر یف عدالتوں کے احترام کی بات کرتے ہیں، انکی دوغلی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی ‘نوازشر یف اور انکے بھائی پسندکی پولیس اور پسند کی عدلیہ چاہتے ہیں ‘ شریف برادران چاہتے ہیں عدالتوں سے ان کے مرضی کے فیصلے آئیں ،ہم نے اب (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ،نواز شریف نے بھٹو خاندان کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے مقدمے بنائے لیکن ہم عالمی اور ملک کی عدالتوں سے سر خروہوئے‘جلسے سے خطاب

اتوار 4 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ صرف نوازشر یف ہی انکے پورے ٹبر کو چور قرار دے چکی ہے‘آج موچی گیٹ جلسے میں نوازشر یف کو ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘کا جواب دیں گے ‘نوازشر یف عدالتوں کو گالیاں دیتا ہے شہبا زشر یف عدالتوں کے احترام کی بات کرتے ہیں انکی دوغلی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی ‘نوازشر یف اور انکے بھائی پسندکی پولیس اور پسند کی عدلیہ چاہتے ہیں ‘ شریف برادران چاہتے ہیں عدالتوں سے ان کے مرضی کے فیصلے آئیں ،ہم نے اب (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ،نواز شریف نے بھٹو خاندان کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے مقدمے بنائے لیکن ہم عالمی اور ملک کی عدالتوں سے سر خروہوئے۔

وہ اتوار کے روز بادامی باغ میں لاہور کے صدر حاجی عزیز الر حمن چن سمیت دیگر کے ہمراہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ داتا کی نگری والوں اور نوجوانوں کو پانچ فروری کو موچی گیٹ جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارت نے بند کر رکھا ہے ،اس لئے بھٹو نے بنیادی منشور میں لکھا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد کشمیرکی آزادی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار مودی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، ہم نے میاں صاحب کو پیغام دینا ہے کہ اصل وارث اب لاہورآ گئے ہیں،پیپلزپارٹی لاہور کی وارث ہے ۔پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے اس مقدمہ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔پرویز مشرف ملک سے فرار ہو گیا ہے جو کشمیر کے سات ٹکڑے کرنا چاہتاتھا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے حریف کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ،پیپلزپارٹی پر نواز ،شہباز اور سیف الرحمن نے مقدمات بنائے ،ہم ان کے دور میں ان کی عدالتوں سے سے بری ہوئے ،عالمی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے ۔

لیکن میاں صاحب آپ سز ا یافتہ ہیں آپ سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آپ کو ، آپ کی بیٹی ، بیٹوں، سمدھی ،داماد اور بھائیوںپر مقدمہ کیا ہے یہ ہم نہیں کہتے بلکہ عدالت کہتی ہے کہ پورا خاندان ہی چور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت ہے ،کسی نے تو آپ پر مقدمہ نہیں بنایا ، آپ پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،آج موچی گیٹ جلسے میں اس کا جواب دوں گا۔

انہوںنے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز پر چھوٹے میاں کے حق میں فیصلہ آیاتو کہتے ہیں عدالتیں ٹھیک ہے لیکن بڑا بھائی کہتا ہے عدالتیں ہماری خلاف سازش کررہی ہیں ۔بڑے بھائی سے پوچھا جائے اس نے تو عدالتوں کا فیصلہ ماننے کا کہاتھا لیکن میاں صاحب اور ان کی بیٹی نے عدالتوں کے فیصلے کا کیا حشر کیا ہے ،یہ چاہتے عدالتوں کے فیصلے ان کے مرضی کے مطابق ہوں ۔ہم احتساب کرائیں گے بلکہ (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ، آپ کے لئے اڈیالہ جیل تیار ہے ۔