اٹلی میں راہ گیروں پر فائرنگ سے6 غیر ملکی باشندے زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 11:10

اٹلی میں راہ گیروں پر فائرنگ سے6 غیر ملکی باشندے زخمی ہوگئے
روم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) اٹلی میں راہ گیروں پر فائرنگ سے6 غیر ملکی باشندے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا یہ واقعہ شہر میچراتا میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی میں سوار مسلح شخص نے راہ گیروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افریقی تارکین وطن زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام لوکا ترینی ہے اور اس کی عمر 28 برس ہے۔ اس نے گرفتاری کے وقت گردن پر اٹلی کا جھنڈا لپیٹا ہوا تھا اور اس بات کے شواہد ہیں کہ یہ حملہ نسلی تعصب کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اٹلی میں چار مارچ کو انتخابات ہو رہے ہیں جن میں پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک اہم ایشو ہے۔

متعلقہ عنوان :