Live Updates

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے پرعمران خان کو جوتے ماریں گے۔عابدشیر علی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 11:06

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے پرعمران خان کو جوتے ماریں گے۔عابدشیر علی
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے پر وہ عمران خان کو اپنے ہاتھ سے جوتے ماریں گے۔فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں آصف زرداری جیسے سیاستدان ہیں، آصف زرداری نے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی، آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں جب کہ ان کے پیسے ایان علی کے ذریعے ملک سے باہر جاتے رہے ہیں، یہ پیسے کے استعمال سے سیاست کو گندا کررہے ہیں، بے ضمیر زرداری ضمیر کا سودا کرنے آئے ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید انتشار کی سیاست چاہتا ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیں ان کواپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا، سائیکل پر جانے والے شیخ رشید ارب پتی کیسے بن گئے، ان کا آڈٹ کون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کے انجن چوری کرکے بیچے، شیخ رشید کا بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالی جائے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شروع سے کہتے تھے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ہیلی کاپٹر کو یلو کیب کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان نے ہیلی کاپٹر سے کے پی کے حکومت کو نقصان پہنچایا -انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پنکی آنٹی کا ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ سرکاری ملکیت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :