شیخوپورہ: گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے10 افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 فروری 2018 10:46

شیخوپورہ: گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے10 افراد زخمی
شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2018ء) شیخوپورہ میں واقع گیس پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں لاہور روڈ پرواقع گیس پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 10 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لاہورہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائربریگیڈ حکام نے گیس پلانٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :