Live Updates

تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے رشتے دار ایوب آفریدی کو ٹکٹ دے دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 4 فروری 2018 00:36

تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03فروری 2018ء) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے رشتے دار ایوب آفریدی کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک اںصاف نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے رشتے دار کو بھی ٹکٹ دے دیا ہے۔

جاوید آفریدی کے رشتے دار اور ہائر گروپ کے مالک ایوب آفریدی نے 2015 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب انہیں سینیٹ کے انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات