سر کے بال لگوانے کی کوشش، معروف اداکار ساجد حسن کی حالت بگڑ گئی

بال لگوانے کیلئے سرجری کروائی جس کے باعث انفیکشن ہو گیا اور سر پر زخم ہوگئے، سرجری کروانے کے خواہش مند افراد کو تلقین کرتا ہوں کہ اپنے مکمل ٹیسٹ کروانے سے قبل کبھی سرجری نہ کروائیں: ساجد حسن کا ویڈیو پیغام

muhammad ali محمد علی اتوار 4 فروری 2018 00:10

سر کے بال لگوانے کی کوشش، معروف اداکار ساجد حسن کی حالت بگڑ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) سر کے بال لگوانے کی کوشش میں معروف اداکار ساجد حسن کی حالت بگڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور اینکر ساجد حسن کی حالت سرجری میں ناکامی کے باعث بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ساجد حسن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے سر کے بال لگوانے کیلئے سرجری کروائی تھی۔ تاہم بال لگوانے کیلئے کروائی گئی سرجری کے باعث انفیکشن ہو گیا اور سر پر زخم ہوگئے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ سرجری کروانے کے خواہش مند افراد کو تلقین کرتا ہوں کہ اپنے مکمل ٹیسٹ کروانے سے قبل کبھی سرجری نہ کروائیں۔ ساجد حسن کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے: