اسپین میں چور چوری شدہ مالٹوں سے بھری کاروں سمیت پکڑے گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 فروری 2018 23:57

اسپین میں چور چوری شدہ مالٹوں سے بھری کاروں سمیت پکڑے گئے
اسپین کی پولیس نے اشبیلیہ شہر میں چوروں کے ایک گروہ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ چوری شدہ مالٹوں سے گاڑیاں بھر کر جا  رہے تھے۔اشبیلیہ پولیس نے دو کاروں اور ایک وین کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں چوری کیے ہوئے چار ٹن  مالٹے موجود تھے۔
پولیس کو ان تین گاڑیوں کے کارواں پر اس وقت شک گزرا جب اچانک پیٹرولنگ کاریں دیکھ کر انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا۔

(جاری ہے)

ایک خستہ حال سڑک پر مختصر سے تعاقب کے بعد افسران ان مشکوک افراد کو پکڑنے اور چوری شدہ پھلوں کی کھیپ برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کھلے ہوئے مالٹے ایک گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر بھرے پڑے تھے۔ جبکہ وین کی پچھلی سیٹ پر بھی مالٹے تھیلوں میں بہت نفاست سے بندھے ہوئے موجود تھے۔
کارمونا  کے کے ایک گودام  سے مالٹوں  کی چوری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے بروقت ہی ان پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :