عدلیہ پر تنقید سے اجتناب کرنا چاہیئے،سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں،ان کی پارٹی کی قیادت نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی،جیلیں بھی کاٹیں،جھوٹ کی سیاست اوراداروں کوسیاسی معاملات میں گھسیٹنے والوں کوچاہیے کہ وہ سیاست چھوڑدیں،سعدرفیق کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 3 فروری 2018 23:03

عدلیہ پر تنقید سے اجتناب کرنا چاہیئے،سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ..
ملتان۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عدلیہ پر تنقید سے اجتناب کرنا چاہیئے،گذشتہ روز یہاں ریلوے ریجنل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں،ان کی پارٹی کی قیادت نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس حوالے سے جیلیں بھی کاٹی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس ایشو پر جیل میں گئے اور انہیں ملتان اور بہاولپور کی جیلوں میں بند کیا گیا،عدلیہ کا ہر فیصلہ ہر کسی کو تسلیم کرنا چاہیئے،وفاقی وزیر نے کہاکہ جھوٹ کی سیاست اوراداروں کوسیاسی معاملات میں گھسیٹنے والوں کوچاہیے کہ وہ سیاست چھوڑدیں۔

خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ چیئرمین نیب سے ہمیں غیرجانبدار انہ صاف وشفاف تحقیقات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرشاہدمسعود جیسے لوگ صحافت جیسے معتبر شعبے کے لئے بدنامی کاباعث ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سینیٹ الیکشن بروقت ہورہے ہیں تمام پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں جوبھی پارٹی اپنے کوٹے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی وہ ’’ایکسپوز ‘‘ہوجائے گی۔وزیرریلوے نے کہاکہ ریلوے کاخسارہ پہلے سے کم ہواہے‘ عوام کواس سے اب بہتر سہولیات دستیاب ہورہی ہیں ۔ریلوے پولیس کی ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہیں تاہم اس پرعملدرآمددستیاب وسائل کے تناظرمیں ہی ہوگا۔