نواز شریف کے فیصلوں کا جیسے جیسے وقت قریب آرہا ہے، ن لیگی وزراء عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری

اس شرمناک مہم کا مقصد عدلیہ کو متنازعہ بنانا ہے،سعد رفیق اور احسن اقبال کی تقاریر ایک مخصوص بیانیے کی حامل ہیں،نون لیگی وزرا کا پروپیگنڈا ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک کر رہی ہے ،بیان

ہفتہ 3 فروری 2018 22:48

نواز شریف کے فیصلوں کا جیسے جیسے وقت قریب آرہا ہے،  ن لیگی وزراء  عدلیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے فیصلوں کا جیسے جیسے وقت قریب آرہا ہے ن لیگی وزراء عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں،اس شرمناک مہم کا مقصد عدلیہ کو متنازعہ بنانا ہے،سعد رفیق اور احسن اقبال کی تقاریر ایک مخصوص بیانیے کی حامل ہیں،نون لیگی وزرا کا پروپیگنڈا ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہی آصف سعید کھوسہ پاناما پر فیصلہ دیں تو متنازعہ جج۔

(جاری ہے)

یہی آصف سعید کھوسہ مشرف کے خلاف فیصلہ دیں تو عظیم جج۔ مارشل لا مشرف لگائیں تو ناجائز، ضیائ لگائیں تو جائز۔ نواز شریف اور ان کے وزرائ کے قول و فعل میں بد ترین تضاد ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف کیس ضرور چلنا چاہئے، لیکن وہ ملک سے باہر ہیں۔ ان کے حامی جو ملک میں موجود ہیں ان پر مقدمہ چلانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ دانیال عزیز، ماروی میمن، زاہد حامد اور عبدالقادر بلوچ کو گرفتار کر کے مقدمہ چلانا چاہئیے۔ یہی لوگ مشرف کابینہ کا حصہ اور پی سی او میں بھی پیش پیش تھے۔ یہی لوگ اب نواز شریف کے ساتھی ہیں۔ نواز شریف کے وزرائ ان لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے۔