وزیرا علیٰ کی سوات میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں:شہباز شریف

ہفتہ 3 فروری 2018 22:48

وزیرا علیٰ کی سوات میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت ،شہداء کے لواحقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سوات میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے - وزیرا علیٰ نے حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی- وزیر اعلی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

متعلقہ عنوان :