پرویز خٹک کی سوات کبل میں آرمی کیمپ کے قریب دھماکے کی مذمت

ہفتہ 3 فروری 2018 22:48

پرویز خٹک کی سوات کبل میں آرمی کیمپ کے قریب دھماکے کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) اوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات کبل میں آرمی کیمپ کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوںنے یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میںکہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا انہوںنے ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔پرویز خٹک نے شہداء کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :