طاہر القادری کی سوات میں فوجی یونٹ میں حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 3 فروری 2018 22:39

طاہر القادری کی سوات میں فوجی یونٹ میں حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سوات میںفوجی یونٹ میں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے مزیدتین بیٹے مادر وطن پر قربان ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انسانیت کے دشمن دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوں گے،دہشتگرد اور ان کے فنانسر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہوسکے نہ آئندہ ہوسکیں گے،پاکستان کے محب وطن عوام اپنی افواج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے پر عوام، افواج پاکستان اور محب وطن جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افواج پاکستان کے جری اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :