وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘قوم کے بیٹے امن کے دشمنوں کے خلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی لازوال داستان اپنے لہو سے لکھ رہے ہیں‘ دہشت گرد حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے‘ دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے‘ مریم اورنگزیب

ہفتہ 3 فروری 2018 22:39

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سوات کے علاقے کبل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کے بیٹے امن کے دشمنوں کے خلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی لازوال داستان اپنے لہو سے لکھ رہے ہیں‘ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے‘ دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔