Live Updates

عمران خان کی طبیعت بگڑ گئی، شوکت خانم ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 فروری 2018 22:00

عمران خان کی طبیعت بگڑ گئی، شوکت خانم ہسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) عمران خان کو طبیعت بگڑ جانے کے بعد  شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اچانک طبیعت بگڑ جانے کے بعد شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو آنتوں کا مسئلہ ہے جس کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ روز تک آئے گی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کو مکمل صحتیابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :