یونین کونسل روات میں بنائی گئی زکواة کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم

ہفتہ 3 فروری 2018 22:35

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) یونین کونسل روات میں بنائی گئی زکواة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل مری حق نواز عباسی ،لیگی رہنماء وسابق ناظم روات مجید عباسی اور سابق نائب ناظم طارق عباسی نے یونین کونسل کے چھ چیئرمینوں میں انکی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق نواز عباسی،مجید عباسی اور دیگر مقررین نے کہا کہ زکواة کی منصفانہ تقسیم اور دیانتداری کے ساتھ اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنے سے جہاں بیوہ ،یتیموں اور مفلسوں کی مد د ہونے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی وہاں اس اہم ترین فریضے کی ادائیگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے سے آپ کی دنیاو آخرت سنور جائیگی۔ اس تقریب میں جن چھ چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے ان میں امیر حسین چیئرمین روات،سرثاقب حسین اوچھاہ،طفیل عباسی بانڈی،شاہدمحمود ملوٹ ،سعید احمد عباسی موہڑہ اور حافظ عثمان نصیر کائیاہ شامل ہیں ۔