Live Updates

عمران خان نے شادی متعلق جھوٹ بولا، ہماری شادی دسمبر کی بجائے اکتوبر میں ہوئی تھی: ریحام خان کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 فروری 2018 21:54

عمران خان نے شادی متعلق جھوٹ بولا، ہماری شادی دسمبر کی بجائے اکتوبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے شادی متعلق جھوٹ بولا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام نے اپنی شادی کے حوالے سے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کی عمران خان سے شادی دسمبر کی بجائے اکتوبر میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے شادی کا اعلان دسمبر میں کرکے جھوٹ بولا تھا۔ ریحام خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کیساتھ ان کی شادی 7 محرم کو ہوئی تھی۔ تاہم عمران خان نے انہیں بتائے بنا شادی کی تردید کا ٹوئٹ کر دیا تھا۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اس اقدام پر انہوں نے شدید اعتراض بھی کیا تھا۔ ریحام خان کا مزید کہنا ہے کہ ان کی شادی اکتوبر 2014 میں ہوئی اور علیحدگی ایک برس بعد اکتوبر کے ماہ میں ہی ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :