وزیر مملکت اطلاعات کی سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت ، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

قوم کے بیٹے امن دشمنوں کیخلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی لازوال داستان اپنے لہو سے لکھ رہے ہیں،مریم اورنگزیب دہشت گرد حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے، بیان

ہفتہ 3 فروری 2018 22:30

وزیر مملکت اطلاعات کی سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹے امن کے دشمنوں کے خلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی لازوال داستان اپنے لہو سے لکھ رہے ہیں،دہشت گرد حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے امن کے دشمنوں کے خلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی لازوال داستان اپنے لہو سے لکھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔دہشت گرد حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔وزیر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :