سراج انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز کی جانب سے دو روزہ عالمی لطیف فیسٹول کا انعقاد

شاھ لطیف کا پیغام محبت امن اخوت اور بھائی چارے کا پیغام ہی: سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 3 فروری 2018 22:30

سراج انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز کی جانب سے دو روزہ عالمی لطیف فیسٹول ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی نے پوری عالمی انسانیت میں محبت کا پیغام پھیلانے کے عظیم کام کے بدولت آفاقی شاعر کہلانے اور ان کے ہر ایک شاعری کے پیغام میں محبت، امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا درس ملتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں سراج انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ ’’عالمی لطیف فیسٹیول‘‘ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس ہمارے تمام لیجنڈ حضرات و شخصیات کے حوالے سے منعقدہ کی گئی ہے، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی طرح مولانا رومی کی خدمات بھی قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ہمیشہ سے برادرانہ اور دوستانہ رشتے میں منسلک ہیں، ہر شعبہ کی طرح دونوں ممالک کی ثقافت، تہذیب و تمدن تاریخ کے حوالے سے شاہکار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنس ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے منفرد رجحانات کو زائل کرنے میں مدد اور اس سے محبت، پیار، امن بھائی چارے، ہم آہنگی اور معاشرے کے دیگر مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سراج انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے سراج، ارشد سراج، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، نورالہدی شاھ، نوید سراج و دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے سندھ حکومت و پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں مس ایزن سیلیبی، ڈاکٹر فہمیدہ حسین اور امجد سراج نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :