آصف علی زرداری کی سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت،

سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،وطن دشمنوں کا صفایا ہماری منزل ہے،زرداری

ہفتہ 3 فروری 2018 22:30

آصف علی زرداری کی سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہیدوں کا لہو اس جذبے کو مزید تقویت دے گا کہ وطن دشمنوں کا صفایا ہماری منزل ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میںآصف علی زرداری نے کہا کہ چھپ کر حملہ کرنے والوں کی ڈوریاں ہلانے والے زیادہ وقت چھپے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ملک دشمنوں کا پیچھا کرکے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کچل دیا جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرکے اپنی جانیں قربان کرنے والے قوم اور ملک کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :