چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے تھر اینگرو کول پاور پلانٹ کا دورہ

کول پاور پروجیکٹ سے تھر کے حالات زندگی یکسر بدل جائیں گی، مصطفی کمال

ہفتہ 3 فروری 2018 22:28

چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے تھر اینگرو کول پاور پلانٹ کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) اینگرو کول پاور پلانٹ کے سی ای او شمشاد الدین شیخ کی خصوصی دعوت پرچیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے تھر اینگرو کول پاور پلانٹ کا دورہ کیااس مو قع پر ممبر نیشنل کؤنسل سید مبشر امام بھی موجود تھے دورے کے مو قع پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کول پاور پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے تھر کے حالات زندگی یکسر بدل جائیں گے اورپاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح تھر بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔