بجارانی کی موت سے سیاسی خال پیدا،پیپلز پارٹی کو بڑانقصان ہواہے، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

شہیدبینظیر بھٹوکاخال ابھی تک پرنہیں ہوا ،بجارانی کی موت سے سندھ کی سیاست میں خلاء پیداہوگیا، سید خورشید احمد شاہ میرہزارخان بجارانی ملکی سطح کے سیاستدان تھے موت علاقہ واسیوں کی موت ہونے کے ساتھ پی پی کا بڑانقصان ہے، سید نوید قمر

ہفتہ 3 فروری 2018 22:28

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی تعزیت فاتحہ خوانی کیلئے کرمپوربجارانی سینٹ چیئرمین رضا ربانی،اپوزیشن لیڈر سید خورشیداحمد شاہ ، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر،ملک اسدسکندرپی پی کے رہنمافیصل صالح حیات ،سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کرمپورپہنچے انکے بیٹے ایم این اے میر شبیرعلی خان بجارانی سے فاتحہ خوانی اورتعزیت کی رضاربانی نے کہا کہ بجارانی کی موت سے سیاسی خال پیداہواہے انکی موت سے پیپلز پارٹی کو بڑانقصان ہواہے ۔

سید خورشید شاہ کاکہناتھا کہ شہیدبینظیر بھٹوکاخال ابھی تک پرنہیں ہوا بجارانی کی موت سے سندھ کی سیاست میں خلاء پیداہوگیا ،سید نوید قمر نے کہا کہ میرہزارخان بجارانی ملکی سطح کے سیاستدان تھے جنکی موت علاقہ واسیوں کی موت ہونے کے ساتھ پی پی کا بڑانقصان ہے سیاسی طور پر مضبوط انسان تھے ۔

(جاری ہے)

ملک اسدسکندرکاکہناتھاکے انکی موت چاہنے والوں کیلئے غم ہونے کے ساتھ ملکی سیاست کے افق کیلئے رنج کا باعث ہے ۔

سید قائم علی شاہ کا کہناتھاکے قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنے والے ہرکسی کواپناگرویدہ بنانے والاشفیق انسان کیلئے خودکشی کارنگ دیاجاناانصاف نہیں تحقیقات سے ہی بات ثابت ہوگی انکی اولادانکامشن جاری رکھے گی ۔تاج حید کاکہناتھاکے بجارانی خاندان میربجارانی کے نقش قدم پر چل کرعوام کی بھلائی کاکام کرتی رہے گی انکاخلاپرکیاجانامحال ہے وہ سندھ سمیت ملک میں سیاست کا رشن ستارہ تھے جسے گرھن لگا۔