وزیر داخلہ کی سوات خود کش حملے کی شدید مذمت ،شہداء کے درجات کی بلندی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

مسلح افواج ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہی ہیں،بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، احسن اقبال

ہفتہ 3 فروری 2018 22:26

وزیر داخلہ کی سوات خود کش حملے کی شدید مذمت ،شہداء کے درجات کی بلندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سوات خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہی ہیں ،بزدلانہ کاروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں ،قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوات خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے جبکہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :