نواز شریف اپنے مہروں کے ذریعے توہین عدالت کراتے رہیں گے،اعتزاز احسن

دانیال ،نہال اور طلال تینوں راہنمائوں کی بجائے نواز شریف کو طلب کیا جاتا تو معاملہ رک جاتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 3 فروری 2018 22:26

نواز شریف اپنے مہروں کے ذریعے توہین عدالت کراتے رہیں گے،اعتزاز احسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے مہروں کے ذریعے توہین عدالت کراتے رہیں گے۔ اگر دانیال ،نہال اور طلال تینوں راہنمائوں کی بجائے نواز شریف کو طلب کیا جاتا تو معاملہ رک جاتا۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف او رمریم نواز ججوں پر الزامات لگا رہے ہیںاور عدلیہ پر دبائو ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کو پتہ ہی نہیں کہ پی سی او جج کون ہے۔

(جاری ہے)

ان سے یہ بیان دلوایا گیا ہ عدالت کو بہت پہلے انہیں نوٹسز جاری کرنے چاہیں تھے اگر تینوں کی بجائے نواز شریف کو عدالت طلب کیا جاتا تو یہ معاملہ رک جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ججز میں سے کسی نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ۔ نہال ہاشمی طلال چوہدری نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے مہروں کے ذریعے توہین عدالت کراتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ماضی ڈھکا چھپا نہیں وہ پارلیمنٹ کے خلاف بھی سازش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے عدلیہ کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے ۔ فوج کا نام یہ منے کے ابا کی طرح لیتے ہیں۔