وزیر اعظم کی سوات آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت

بزدل دہشت گرد دشمن ہمارے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 3 فروری 2018 22:26

وزیر اعظم کی سوات آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گرد دشمن ہمارے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے اور جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خود کش دبم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ بزدل دہشت گرد دشمن ہمارے جری جوانوں کا مقا بلہ نہیں کرسکتا ۔

قوم کا بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔