جڑانوالہ، بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،رانا انیس الرحمن صدر منتخب،حامیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

ہفتہ 3 فروری 2018 21:49

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2018ء)بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات رانا انیس الرحمن صدر ،رمضان خان نیازی جنرل سیکرٹری منتخب ۔ حامیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں وکلاء اتحاد گروپ اور اسلامک لائرز فورم کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا اور کچہری میں گہما گہمی کے باعث رونقیں بحا ل رہیں اور کھابوں کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن کمیشن کے فرائض رائے قذافی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ پولنگ صبح 8بجے تا5بجے شام جاری رہی ۔ 514وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کے دوران کچہری میں سکیورٹی کی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔چیئرمین الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق رانا انیس الرحمن ایڈووکیٹ صدر اور جنرل سیکرٹری رمضان خان نیازی کامیاب قرار پائے ۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی حمایتی وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔