جڑانوالہ،کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق

ہفتہ 3 فروری 2018 21:49

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2018ء) کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی۔ حادثہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 647گ ب کا رہائشی رضوان اپنے دوست صدی کے ہمراہ موٹر سائیکل کے ہمراہ سوار ہو کر جڑانوالہ کی جانب آرہا تھا کہ موٹر وے لنک روڈ پر تیز رفتار کار نمبری MLG701کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میںزخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رضوان دم توڑ گیا جبکہ صدی کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔

اطلاع پر پولیس نے کار ڈرائیور رفیق سکنہ ڈیفنس ویو جڑانوالہ کو گرفتار کر لیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :