وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ملتان سے لاہور جاتے ہوئے خانیوال میں 12 منٹ قیام

ہفتہ 3 فروری 2018 21:49

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ملتان سے لاہور جاتے ہوئے خانیوال میں 12 منٹ ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ملتان سے لاہور کیلئے خانیوال بذریعہ ٹرین موسی پاک ملتان ایکسپریس پہنچے اور ٹرین کا دو منٹ کا اسٹاپ تھا ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر بذریعہ ٹرین موسی پاک ملتان سے لاہور کیلئے خانیوال پہنچے ،جب ٹرین خانیوال اسٹیشن پر پہنچی تو کمانڈوز نے ریلوے بوگی کو حصار میں لے لیا ،ٹرین کا سٹاپ خانیوال میں صرف دو منٹ تھا جب ٹرین روانہ ہونے لگی تو اسے خانیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ،خواجہ سعد رفیق دروزہ پرآے تو اس دوران ان کی نظر ریلوے اسٹیشن پر پڑے مال گاڑیوں کے پائپوں پر پڑ گئی تو انہوں نے ریلوے ایس ایچ او خانیوال گلزار کو بلایا اور کہا کہ آپ فورا اس کو ہٹوائیں اور بعد میں ایس ایس خانیوال سٹیشن سپریڈنٹ خانیوال کو بلایا اور مختلف احکامات صادر کئے اس اس دوران ریلوے کالونی کے بہت سے غریب کرائیے دار کمرشل کوارٹر کے کرایا جات میں کمی کا مطالبہ لے کر آئے تھے انہیں نہیں ملنے دیا گیا ٹرین 12 منٹ کھڑے ہونے کے بعد اپنی منزل مقصود لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔