وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا معذور خاتون کی شکایت پر 50ہزار روپے دینے کااعلان

ہفتہ 3 فروری 2018 22:22

وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا معذور خاتون کی شکایت پر ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشہ روکھلی کچہری میں آنے والے معذور خاتون کی شکایت پر فوری عمل کرتے ہوئے 50ہزار روپے دینے کااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک 45 سالہ خاتون شکایت لیکر آئی تھی کہ اس کے بیٹے کو چار سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور وہ سخت مالی پریشانی کا شکار ہے۔وزیرا علیٰ بلوچستان نے معذور خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس 50ہزار روپے دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر تحقیقات کابھی حکم جاری کردیا۔ خاتون نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اوران کی کامیابیوں کے لیئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :