وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان آرمی سوات کے یونٹ پر حملہ کی شدید مذمت

ہفتہ 3 فروری 2018 22:22

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان آرمی سوات کے یونٹ پر حملہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان آرمی سوات کے یونٹ پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں تین حکام شہید اور سات زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں کے نام مذمتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بزدل دہشت گرد ہمارے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس طرح کے بزدلانہ حملے ہماری دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے‘ ہماری آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔