وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی سوات خودکش حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 3 فروری 2018 22:22

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی سوات خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی سوات خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہی ہیں، بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :