Live Updates

ایل این جی غیر قانونی معاہدے سے پاکستان کو اربوں ڈالر نقصان ہوا

شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی حکومت نے ایل این جی معاہدے میں قوانین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا،ایم ڈی پی ایس او اور ڈی جی سوئی سدرن پر ناجائز دباؤ ڈالنے، مال بنانے اور قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہچانے کے الزامات عائد نہال، طلال اور دانیال سب بد حال ہیں، مریم نواز اور نواز شریف سمیت یہ سب جیلوں کا مٹیریل ہیں، لیگی رہنما ئوں نے کہا، اس پر ڈوب مرنا چا ہیے ، شیخ رشید

ہفتہ 3 فروری 2018 22:17

ایل این جی غیر قانونی معاہدے سے پاکستان کو اربوں ڈالر نقصان ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا ااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ایل این جی معاہدے میں قوانین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ غیر قانونی معاہدے کے ذریعے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔شیخ رشید نے شاہد خاقان پر بطور وزیر پٹرولیم ، اہل این جی معاہدے کیلئے ایم ڈی پی ایس او اور ڈی جی سوئی سدرن پر ناجائز دباؤ ڈالنے، مال بنانے اور قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہچانے کے الزامات عائد کئے۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عدالت عظمیٰ سے موجودہ چیئرمین اوگرا کو بھی ہٹانیاور عہدے پر کسی اہل اور ایماندار شخص کو لگانیکی بھی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کا نہال، طلال اور دانیال سب بد حال ہیں، مریم نواز اور نواز شریف سمیت یہ سب جیلوں کا مٹیریل ہیں۔ کل جو کچھ لیگی رہنما ئوں نے کہا، اس پر ڈوب مرنا چاہیئے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شیخ رشید نے نے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ کرنے پر الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگی ایل این جی خریدنے میں شاہد خاقان عباسی سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، معاہدے میں 200 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا اور دنیا کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا، اس میں شاہد خاقان عباسی اور بہت سے ٹائیکون آپس میں پارٹنر ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات