اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے خدشات ختم ہونے کا بھی عندیہ دے دیا

عا م انتخابات بھی وقت پر ہونگے الیکشن کمیشن انتظامات میں مصروف ہے، ایاز صادق

ہفتہ 3 فروری 2018 22:09

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے خدشات ختم ہونے کا بھی عندیہ دے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ملک میں حالات کی بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے خدشات ختم ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ہے سکھر بیراج کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں میرے جوخدشات جن کا میں اظہار کرچکا ہوں وہ بھی ختم ہورہے ہیں پیش گوئیوں پر یقیین نہیں رکھتا ہماریکہنے یا نہ کہنے سے کچھ نہیں ہوتا جو اللہ کا حکم ہوتا ہے وہی ہوتا ہے سینیٹ انتخابات وقت پر ہورہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہونگے الیکشن کمیشن انتظامات میں مصروف ہے جلسے جلوسوں میں ہونے والی باتوں کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تحریک پارلیمنٹ میں لانے دوں گا ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور یہی اس کی ملک وقوم کے لیے خدمت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ عدلیہ کو کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کا اختیار ہے نہ کسی ادارے یا شخص کو یہ اختیار حاصل ہے تمام پاکستانیوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے عمران خان کے پارلیمنٹ کے لیے الفاظ پر دکھ ہوا میں تمام سیاستدان سیکہوں گا کہ وہ جس ادارے کے لیے انتخاب لڑ کر آتے ہیں اس کی تذلیل نہ کریں اور ایک دوسرے کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں ان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لوگ مستفید ہورہے ہیں اس کے حوالے سے خورشید شاہ صاحب کے جو خدشات ہیں ان سے مل کر وہ وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

#